حیدرآباد

ایل آر ایس کے نام پر 15ہزار کروڑ کی وصولی، کانگریس پر ہریش راؤ کی تنقید

انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ایل آر ایس کو مفت لاگو کریں گے لیکن اب، انہوں نے کہا کہ ایل آر ایس کے لیے دو دن کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد اور عوام سے پیسے بٹورنے کا منصوبہ شرمناک ہے۔

حیدرآباد: سابق وزیر ہریش راؤ نے لینڈ ریگولرائزیشن (ایل آر ایس) اسکیم  کے تعلق سے اہم تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایل آر ایس کے نام پر عوام سے 15000 کروڑ روپے وصول کرنے کے حکومت کے ہدف کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کے ڈوغلے رویہ کا ایک اور ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

 ہریش راو نے کانگریس پارٹی پر تنقید کی کہ خود کانگریس نے ماضی میں ایل آر ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، آج اس نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے اصلی رنگ ظاہر کردیئے۔ انہوں نے کہا جہاں ریاست کے عوام مالی مسائل کا شکار ہیں وہیں حکومت ایل آر ایس کے نام پر پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ایل آر ایس کو مفت لاگو کریں گے لیکن اب، انہوں نے کہا کہ ایل آر ایس کے لیے دو دن کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد اور عوام سے پیسے بٹورنے کا منصوبہ شرمناک ہے۔

 بی آر یس قائد   نے کہا کہ ریونیو منسٹر نے خود اعلان کیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا، انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا ریئل اسٹیٹ سیکٹر تباہ ہو گیا ہے؟ ہریش راؤ نے کہا کہ وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ تباہ ہو گیا ہے۔

 راؤ نے کہا  کانگریس کے جو لیڈر اب جھوٹ بول رہے ہیں ان سے سوال کیا جانا چاہیے کہ اب تک جو ہوا وہ کافی اب تنقیدیں دشمنی نکالنا بند کریں اور ریاست کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں.