کرناٹک

ہتک ِ عزت کا کیس، کھرگے کے خلاف سمن جاری

ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے کو 100 کروڑ روپئے کے ہتک ِ عزت کے ایک کیس میں ایک سمن جاری کیا ہے۔

بنگلورو: ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے کو 100 کروڑ روپئے کے ہتک ِ عزت کے ایک کیس میں ایک سمن جاری کیا ہے۔

سنگرور میں مقیم ہندو سرکھشا پریشد بجرنگ دل ہند کے بانی ہتیش بھردواج نے مقامی عدالت میں کھرکے کے خلاف حال میں اختتام شدہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران بجرنگ دل کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس پر ایک ہتک ِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

سیول جج (سینئر ڈویژن) رامن ڈیپ کور کی عدالت نے کھرگے کو 10 جولائی کو طلب کیا ہے۔

ہتیش نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے بجرنگ دل کا مخالف قوم تنظیموں کے ساتھ تقابل کیا اور کرناٹک میں اقتدار پر آنے کے بعد اس پر امتناع عائد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

بھردواج نے کہا کہ میں یہ پتہ چلنے کے بعد جمعرات کو عدالت سے رجوع ہوا کہ منشور کے صفحہ نمبر 10 پر کانگریس نے بجرنگ دل کا مخالف قوم تنظیموں کے ساتھ تقابل کیا اور انتخابات جیتنے پر اس پر پابندی کا وعدہ بھی کیا۔

a3w
a3w