حیدرآباد

بجٹ اجلاس 15 یوم تک جاری رکھنے ہریش راؤ کا مطالبہ

ہریش راؤ نے کہا کہ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں بے روزگار نوجوانوں کے مسائل، شہر حیدر آباد میں نظم و ضبط کے ابتر صورتحال، بافندوں کے مسائل، 6 گارینٹی پر عمل نہ کرنے دیگر مسائل پر مباحث کرنا ضروری ہے۔

حیدرآباد: سابق وزیر و بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس صرف 4 یوم منعقد کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ ریاست کا اسمبلی کا بجٹ اجلاس 15 یوم تک انعقاد کریں تاکہ اس اجلاس میں 9 نکات پر مباحث کا انعقاد کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

 ٹی ہریش راؤ آج اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس میں صرف 4 یوم اسمبلی کا اجلاس چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور 31 / جولائی کو بجٹ سیشن کا اجلاس کا اختتام کرنے کا فیصلہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں بے روزگار نوجوانوں کے مسائل، شہر حیدر آباد میں نظم و ضبط کے ابتر صورتحال، بافندوں کے مسائل، 6 گارینٹی پر عمل نہ کرنے دیگر مسائل پر مباحث کرنا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس کے دور حکومت میں کانگریس کے قائدین اسمبلی کا اجلاس 30 یوم تک انعقاد کرنے کا مطالبہ کرتے تھے۔ اب اقتدار پر آنے کے بعد صرف 4 یوم کا اسمبلی اجلاس رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

 ٹی ہریش راؤ نے مرکزی حکومت کے بجٹ میں تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کی رقم مختص نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں بی جے پی اور کانگریس آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

 بی جے پی کے 8 ارکان پارلیمنٹ کانگریس کے 8 ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کو نظر انداز کرنے پر پارلیمنٹ میں کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آندھرا پردیش کو بجٹ میں خاطر خواہ رقم رکھنے پر وہ مخالفت نہیں کریں گے۔ مرکزی حکومت کو تلنگانہ کی ترقی کے لئے اے پی تقسیم کے قانون میں کئے گئے تمام وعدوں پر عمل آوری کرنا چاہیے۔

a3w
a3w