دہلی
ٹرینڈنگ

وقف (ترمیمی) بل 2024 پارلیمنٹ میں منظور ہوجائے گا: امیت شاہ

لوک سبھا سیکرٹریٹ نے تصدیق کی کہ وقف (ترمیمی) بل 2024 پر ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18، 19 اور 20 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکس، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو اعلان کیا کہ وقف (ترمیمی) بل 2024، جو وقف املاک کے انتظام، تحفظ اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے، آئندہ دنوں میں پارلیمنٹ میں منظور ہو جائے گا۔ شاہ نے یہ بیان وزیر اعظم مودی حکومت کی تیسری مدت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
وقف ترمیمی بل 2024، اوقاف کی جائیدادوں کے خاتمہ کا آغاز : محمد مشتاق
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

امیت شاہ نے اس بل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "وقف (ترمیمی) بل 2024 وقف املاک کے مناسب انتظام، تحفظ اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پرعزم ہے، اور اسے جلد ہی پارلیمنٹ میں پاس کیا جائے گا۔”

لوک سبھا سیکرٹریٹ نے تصدیق کی کہ وقف (ترمیمی) بل 2024 پر ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18، 19 اور 20 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکس، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

 ان اجلاسوں میں زبانی شہادتیں اور ماہرین کی رائے شامل ہوں گی۔ 18 ستمبر کو، اقلیتی امور کی وزارت کے نمائندے کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، جبکہ اگلے دو دنوں میں ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز جیسےپروفیسر فیضان مصطفی (وائس چانسلر، چانکیہ نیشنل لا یونیورسٹی) اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی رائے سنی جائے گی۔

اس بل پر کچھ مسلم سماجی کارکنوں اور اسلامی علماء نے حکومت اور اس بل میں کی جانے والی ترامیم کی حمایت کا اظہار کیا۔مفتی وجاہت قاسمی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیدا کیے گئے ابہام کو دور کرنا تھا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بل کے ذریعے مسلمانوں کی زمینیں چھینی جائیں گی۔

مفتی قاسمی نے کہا، "ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں اس کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بل غریب اور ضرورت مند مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ اس بل کے ذریعے وقف ترقی کرے گا، مسلمان ترقی کریں گے اور ملک بھی ترقی کرے گا۔” وقف (ترمیمی) بل 2024 کو وقف املاک کی شفافیت اور انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔