کھیل
ٹرینڈنگ

ہریش سالوے ثالثی عدالت میں ونیش پھوگاٹ کی نمائندگی کریں گے

سی اے ایس نے دوسری اپیل سماعت کے لیے قبول کر لی ہے۔ہندوستانی حکام نے سی اے ایس کے سامنے ونیش کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے وکیل ہریش سالوے کو مقرر کیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی مشترکہ چاندی کا تمغہ دینے کی درخواست کو عدالت ثالثی (سی اے ایس) میں سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا ہے اور ان کے کیس کی نمائندگی معروف وکیل ہریش سالوے کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
کسانوں کو سنگھو سرحد پر روک دیا گیا
مودی جی جنتر منتر جاکر ریسلرس کی من کی بات سنیں: کپل سبل

سی اے ایس کی ایک ریلیز کے مطابق ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے 7 اگست کو سی اے ایس ایڈہاک ڈویژن میں ایک اپیل دائر کی تھی جس میں اسے پیرس اولمپکس سے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو منسوخ کرنے اور فائنل میچ سے پہلے ایک بار پھر وزن کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ فائنل میں حصہ لینے کا اہل قرار دینے کا مطالبہ سی اے ایس ایڈہاک ڈویژن سے کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی دوسری اپیل میں ونیش نے مشترکہ چاندی دینے کی درخواست کی تھی۔ سی اے ایس نے دوسری اپیل سماعت کے لیے قبول کر لی ہے۔ہندوستانی حکام نے سی اے ایس کے سامنے ونیش کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے وکیل ہریش سالوے کو مقرر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ خواتین کے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ سے پہلے ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

a3w
a3w