آندھراپردیش
چندرابابو کی درخواست ضمانت کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی
اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار اور جیل میں محروس تلگودیشم پارٹی کے قومی صدروآندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی ضمانت کی درخواست کی سماعت مقامی ہائی کورٹ نے کی۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار اور جیل میں محروس تلگودیشم پارٹی کے قومی صدروآندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی ضمانت کی درخواست کی سماعت مقامی ہائی کورٹ نے کی۔
عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔
علاوہ ازیں چندرابابو کی صحت کی صورتحال پرداخل کردہ درخواست کی سماعت وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ نے کی۔عدالت نے جوابی حلف نامہ داخل کرنے سی آئی ڈی کو ہدایت دی۔