دہلی

شرجیل امام کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 ہفتوں کیلئے ملتوی

جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر پر مشتمل بنچ نے تحت کی عدالت کے ضمانت دینے سے انکار کو چیلنج کرتی شرجیل کی اپیل کی سماعت 16 دسمبر کو مقرر کی۔

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام نے جمعہ کے دن دہلی ہائی کورٹ سے گزارش کی کہ 2020 کے فسادات سے جڑے کیس میں اس کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 6 ہفتوں کے لئے ملتوی کی جائے کیونکہ وہ شریک ملزم عمر خالد کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے جو کچھ کہا ہے اس پر ”مزید قانونی رائے“ لے رہا ہے۔

شرجیل امام کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج کیس شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑا ہے جس میں 53  افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے تھے۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر پر مشتمل بنچ نے تحت کی عدالت کے ضمانت دینے سے انکار کو چیلنج کرتی شرجیل  کی اپیل کی سماعت 16  دسمبر کو مقرر کی۔