تلنگانہ

پارلیمنٹ انتخابات سے پہلے مزیددو وعدوں کو پوراکیاجائے گا:وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے اسمبلی میں واضح کیا کہ ہر انتخابی وعدہ کو پورا کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے اسمبلی میں واضح کیا کہ ہر انتخابی وعدہ کو پورا کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

انہوں نے کہا کہ 6 ضمانتوں پر عمل درآمد کے لیے خلوص نیت سے کام کیاجائے گا۔ مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعہ وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سریدھر بابو نے علی الحساب بجٹ پر مباحث کے دوران بی آر ایس ایم ایل اے کڈیم سری ہری کے ریمارکس کا جواب دیا۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ایس لیڈران کانگریس حکومت کے بننے کے دسویں دن سے ہی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو 100 دن بھی موقع نہیں دیا گیا۔

سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت نے دو وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات سے پہلے مزیددو وعدوں کو پوراکیاجائے گا۔

a3w
a3w