دہلی

سپریم کورٹ میں کویتا کی درخواست ضمانت پر سماعت

کویتا نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چالینج کیا ہے جبکہ ہائی کورٹ نے کویتا کو ان دو کیسوں میں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی اکسائز پالیسی اسکام سے مربوط کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسوں میں جیل میں بند بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ، شیڈول کے مطابق منگل20 / اگست کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے 12 / اگست کو سی بی آئی اور ای ڈی سے کویتا کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی

 کویتا نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چالینج کیا ہے جبکہ ہائی کورٹ نے کویتا کو ان دو کیسوں میں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

 کازلسٹ کے مطابق جوسپریم کورٹ کی وہب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ، بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گی۔

a3w
a3w