تلنگانہ

تلنگانہ کے فوجی جوان کی کشمیر میں موت

بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان کشمیر میں شہید ہوگیا۔اس فوجی جوان کی شناخت ضلع کے سبھاش نگر سے تعلق رکھنے والے لالیا کے طور پر کی گئی ہے جو کشمیر میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

حیدرآباد: بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان کشمیر میں شہید ہوگیا۔اس فوجی جوان کی شناخت ضلع کے سبھاش نگر سے تعلق رکھنے والے لالیا کے طور پر کی گئی ہے جو کشمیر میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

فوجی عہدیداروں نے اس کے ارکان خاندان کو فون کرتے ہوئے بتایا کہ سرپر شدید زخم آنے کی وجہ سے لالیا کی موت ہوگئی۔اس کی موت سے متعلق مزید معلومات نہ ہوسکیں۔

لالیا نے سال 2008میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس کو کشمیر میں تعینات کرنے سے پہلے دیگر کئی ریاستوں میں تعینات کیاگیا تھا۔

وہ حال ہی میں رخصت پر گھر آیا تھا۔26 جولائی کولالیا دوبارہ کشمیر واپس ہوگیا۔اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔اس کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک بیٹا بھی ہے۔

a3w
a3w