حیدرآباد

بس میں دل کا دورہ، آرٹی سی ڈرائیور کی موت

چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے کے باوجود ڈرائیور نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو روک کرمسافرین کی جان بچائی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے کے باوجود ڈرائیور نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو روک کرمسافرین کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان

یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق حضورآبادڈپو کی آرٹی سی بس حضورآبادٹاون سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ ڈرائیوررمیش سنگھ نے بس کو روک دیا کیونکہ اس کے سینہ میں شدیددرد ہورہاتھا۔

اس نے مسافرین سے اس درد کی شکایت کی۔مسافرین اس کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔