مشرق وسطیٰ

ایران میں اسرائیلی حملے کے سبب گیس ریفائنری میں دھماکے

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی مائیکرو ایریل وہیکل نے صوبہ بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے فیز -14 میں ساحلی ریفائنری پر حملہ کیا، جس سے ریفائنری میں دھماکہ ہوگیا۔

تہران: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے فیز- 14 میں واقع ریفائنری میں ہفتہ کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن


نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی مائیکرو ایریل وہیکل نے صوبہ بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے فیز -14 میں ساحلی ریفائنری پر حملہ کیا، جس سے ریفائنری میں دھماکہ ہوگیا۔


ایجنسی نے کہا کہ دھماکہ کے باعث گیس ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، تاہم ابھی تک نقصان کی حد کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایرانی غیر فعال دفاعی اور رسکیو فورسز صورتحال کو سنبھال رہی ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اور جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


اس سے قبل جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر شہروں پر فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کے جوہری ڈھانچے، بیلسٹک میزائل کی تیاری اور فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔


ایران نے ان حملوں کا جواب جمعہ کی رات اور ہفتے کی صبح اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے والے راکٹوں سے دیا۔ اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کی خبر کے مطابق، حملوں میں تین افراد ہلاک اور 172 دیگر زخمی ہوئے۔