یوروپ

یوکرین میں بھاری میزائل اور ڈرون حملے

حکومت کے پیغامات میں لوگوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے کیونکہ گرائے گئے میزائلوں کا ملبہ آسمان سے گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچاسکتا ہے۔

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف پر منگل کو بھاری میزائل اور ڈرون حملے کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو مشتبہ روسی میزائلوں کو مار گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

حکومت کے پیغامات میں لوگوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے کیونکہ گرائے گئے میزائلوں کا ملبہ آسمان سے گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچاسکتا ہے۔

کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بتایا کہ کچھ راکٹ کا ملبہ شہر کے چڑیا گھر سمیت وسطی اضلاع میں گرا ہے۔ ان واقعات میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے تازہ ترین حملے کو ‘کم سے کم وقت میں’زیادہ سے زیادہ میزائل حملے’ کے طور پر بیان کیا ہے۔

بی بی سی نے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔