حیدرآباد

میٹرو پراجکٹ میں مرکز کا عدم تعاون: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے ایوان میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایس این ڈی پی، میٹرو ریل اور چارمینار فٹ پاتھ ترقیاتی کاموں سے متعلق ارکان کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت حیدرآباد میٹرو پروجیکٹ میں تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ پر اسمبلی میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی تجاویز کا جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز

 انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں صرف میٹرو کو ہی فنڈ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایوان میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایس این ڈی پی، میٹرو ریل اور چارمینار فٹ پاتھ ترقیاتی کاموں سے متعلق ارکان کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ شہر ملک کا اقتصادی انجن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ تک میٹرو کو تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ میٹرو حکام کو پہلے ہی انتباہ دیاگیا ہے کہ وہ ٹکٹ کی قیمتیں اپنی مرضی کے مطابق نہ بڑھائیں۔ میٹرو حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قیمتیں آر ٹی سی کے برابر ہونی چاہئیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ حیدرآباد کا مطلب چارمینار ہے۔ حکومت پرانے شہر کے لیے میٹرو کے کام کے لیے سنجیدہ ہے۔

a3w
a3w