تلنگانہ

آرام گھر چوراہے پر تجاوزات مہم کے آغاز پر پولیس کی بھاری سیکیورٹی

راجندرنگر ڈپٹی کمشنر سورندر ریڈی کی ہدایت پر یہ خصوصی مہم ٹاؤن پلاننگ اے سی پی سری دھر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

رنگاریڈی: راجندرنگر سرکل کے تحت پلر نمبر 294 کے قریب آرم گھر کراس روڈ پر آج بلدی حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ناجائز تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

راجندرنگر ڈپٹی کمشنر سورندر ریڈی کی ہدایت پر یہ خصوصی مہم ٹاؤن پلاننگ اے سی پی سری دھر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

بلدی عملہ نے فُٹ پاتھ اور سڑک کنارے قائم غیر مجاز ڈھانچوں، ٹھیلوں اور کاروباری قبضوں کو ہٹاتے ہوئے عوامی راستوں کو خالی کرایا۔ کارروائی کے دوران چند فٹ پاتھ فروشوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹا دیا اور ماحول کو قابو میں رکھا۔

حکام کے مطابق علاقے میں ٹریفک روانی اور راہگیروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی مہمات جاری رہیں گی۔