مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں 12 ممالک کے لئے ویزا اسٹیکر ختم

سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالہ سے چارٹ جاری کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالہ سے چارٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان 24 جولائی 2023‘ یمن 26 جولائی‘ سوڈان 2 اگست‘ یوگانڈا 7 اگست‘ لبنان 9 اگست‘ نیپال 14 اگست‘ ترکیہ 16 اگست‘ سری لنکا 21 اگست‘ کینیا 23 اگست‘ مراقش 28 اگست‘ تھائی لینڈ 30 اگست اور ویت نام میں 4 ستمبر 2023 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں ملازمت‘ اقامہ‘ وِزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلہ میں پاکستان‘لبنان‘ نیپال‘ سری لنکا‘ ترکیہ‘ یمن‘سوڈان‘ یوگانڈا‘ کینیا‘ مراقش‘ تھائی لینڈ اور ویت نام میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گے۔

ساتھ ہی کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔شہری ہوابازی کے بموجب پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا۔

جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعہ ویزوں کے مؤثر ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گا۔محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔

a3w
a3w