شدید بارش سے ریلوے ٹریک کو نقصان۔ کئی ٹرینوں کا رخ موڑا گیا (ویڈیوز)
تلنگانہ میں جاری شدید بارش کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اہم اعلان کیا ہے۔ نظام آباد-حیدرآباد روٹ پر کاماریڈی ضلع کے بھکنور کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری شدید بارش کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اہم اعلان کیا ہے۔ نظام آباد-حیدرآباد روٹ پر کاماریڈی ضلع کے بھکنور کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ریلوے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ رائلسیما ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ نظام آباد کے راستے مہاراشٹرا جانے والی ٹرینوں کو کاچی گوڑہ، قاضی پیٹ، پداپلی اور نظام آباد کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔
RAILWAY TRACK WASHED AWAY AT KAMAREDDY 🤯🤯🌊
— Telangana Weatherman (@balaji25_t) August 27, 2025
ALL TRAINS MOVING TOWARDS KAMAREDDY – NIZAMABAD ROUTE ARE SUSPENDED
PLEASE NOTE AND PLAN ACCORDINGLY 🙏 pic.twitter.com/VTxfAWiiu6
دوسری جانب کاماریڈی ضلع میں بارش شدید تباہی مچا رہی ہے۔ شدید بارش کے سبب تالاب اور کنٹوں میں پانی لبریز ہو رہا ہے، نالے ابل پڑے ہیں۔ کئی نشیبی علاقے پانی میں محصور ہوگئے ہیں۔
حیدرآباد روڈ پر مرکزی شاہراہ پر پانی آنے سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔