تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا: امیت شاہ

ہم ٹی آر ایس کو زبردست فرق سے شکست سے دوچار رکردیں گے۔ امیت شاہ نے مزیدکہا کہ بی جے پی کو گجرات، ہماچل پردیش اور دہلی مونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا۔ نئی دہلی میں ٹائمس ناؤسمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2023 میں بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہونے کے متعلق کسی کو بھی شک وشبہ میں نہیں پڑنا چاہئے۔

 مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ چونکہ وہ تلنگانہ کا کئی ب ار دورہ کرچکے ہیں۔ مجھے عوام کی نبض اچھی طرح معلوم ہے۔ تلنگانہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، کرناٹک کے بعد بی جے پی کو تلنگانہ میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔

 ہم ٹی آر ایس کو زبردست فرق سے شکست سے دوچار رکردیں گے۔ امیت شاہ نے مزیدکہا کہ بی جے پی کو گجرات، ہماچل پردیش اور دہلی مونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر رائے ظاہر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جمہوریت میں ہر کوئی اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھ سکتا ہے مگر حتمی فیصلہ انتخابات کے ذریعہ عوام ہی صادر کرتے ہیں۔

 ساورکر کے متعلق انہوں نے کہا کہ نہ صرف بی جے پی بلکہ سارا ملک ان کا احترام کرتا ہے۔ جذب اختلاف کی جانب سے عائد کئے جارہے الزامات کے چین نے ہندوستان کی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے، امیت شاہ نے کہا کہ ہم چین کو ملک کی ایک انچ اراضی پر بھی قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نے 2047 تک ہندوستان کو ترقیافتہ ملک بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ اور اس منصوبہ پر عمل کیا جارہا ہے۔ کسی کو بھی حکومت کی نیت پر شکوک وشبہات رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 سی اے اے قانون پر عمل آوری کے متعلق امیت شاہ نے کہا کہ اس پر مرکزی حکومت کا موقف واضح ہے بہر صورت اس قانون پر عمل کیا جائے گا۔

a3w
a3w