تلنگانہ

تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر شدید سے شدیدترین بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اپنی رپورٹ میں اس نے کہا کہ آصف آباد، منچریال، جگتیال، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم ، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، وقار آباد میں چند مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔2 اور 3 ستمبر کو ریاست کے کئی اضلاع میں بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ طوفان آنے کا امکان ہے۔

آئندہ 7 دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات یا چند مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغربی مانسون ریاست میں سرگرم ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، محبوب آباد ضلع میں بعض مقامات پر غیر معمولی بارش (37۔40 سنٹی میٹر) ہوئی۔

ریاست کے بھدرادری کوتہ گوڑم، جنگاؤں، کاماریڈی، کھمم، محبوب آباد، ملگ، سوریا پیٹ اور ورنگل اضلاع میں بعض مقامات پر انتہائی بھاری بارش (22۔35 سنٹی میٹر) ہوئی۔کریم نگر، ناگرکرنول میں چند مقامات پر اور محبوب نگر، میدک، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، نظام آباد، رنگاریڈی، وقارآباد کے ساتھ ساتھ ونپرتی میں بعض مقامات پرشدیدبارش ہوئی۔