حیدرآباد

شدید بارش کی پیش قیاسی، حیدرآباد میں اورینج الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کم دباؤ کے اثر سے دو ریاستوں میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے ہفتہ اور اتوار دو دونوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ بیشترمقامات پر ٹریفک کے ہجوم، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کم دباؤ کے اثر سے دو ریاستوں میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایسا کرنے کے بعد حکومت نے ریسکیو ٹیموں اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو الرٹ کر دیا۔

 حکومت نے متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً بارش کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو صرف ہنگامی صورت میں ہی گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

a3w
a3w