مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، روح پرور مناظر (ویڈیو وائرل)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلوآلہ وسلم کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے بارش کے بعد نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مطاف کی صفائی اور اسے خشک کرنے کی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے جل تھل ہوگیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں نمازی اور عمرہ زائرین بارش کے دوران دعاوں میں مشغول رہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے بارش کے بعد نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مطاف کی صفائی اور اسے خشک کرنے کی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 200 سے زیادہ سپروائزر، 4 ہزار کارکنان اور 500 سے زیادہ مشینوں اور ٹولز کو متحرک کیا۔

واضح رہے بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔