سوشیل میڈیاشمالی بھارت

Viral video : سڑک پر رائفلوں کے ساتھ رقص

اترپردیش کے غازی آباد میں 6 افراد کے ایک گروپ کا ایک لکژری کار میں بندوقیں رکھنے، مئے نوشی کرنے اور سڑک کے درمیان رقص کرنے کا ویڈیو گشت ہوا ہے۔

غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد میں 6 افراد کے ایک گروپ کا ایک لکژری کار میں بندوقیں رکھنے، مئے نوشی کرنے اور سڑک کے درمیان رقص کرنے کا ویڈیو گشت ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی

پولیس نے کار کے مالک کی شناخت کرلی ہے۔ معاملہ میں ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ کار شہر کے چرنجیو ویہار کے متوطن راجہ چودھری کی ملکیت ہے۔

https://twitter.com/IndiaRepublicGS/status/1622251385977987077?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622251385977987077%7Ctwgr%5E2555ba425c46be86cbda4b79d36f48fa6455f73c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Findia%2Fwatch-ghaziabad-men-dance-with-rifles-fire-in-air-while-drinking-on-indirapuram-elevated-road-five-held-2570373.html

چودھری اور واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں گروپ کے افراد کو کار کے اندر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔

ان میں سے ایک کو مبینہ طور پر رائفل لوڈ کرکے کھڑکی کے ذریعہ ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گروپ میں شامل افراد نے سڑک پر گاڑی پارک کرنے کے بعد مئے نوشی کی اور رقص کیا۔ ایک ملزم کو دو رائفل اپنے گلے میں ڈالکر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان میں سے دو افراد نے پورے واقعہ کا ویڈیو تیار کیا اور یہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔