اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان محکمہ موسمیات
اگلے تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے امکانات ہیں۔
حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے اتوار کو بتایا کہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ مقامات پر موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی روزانہ کی موسمی رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسیلا، کریم نگر، مولوگو، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
پیر کے روز بھی کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں اسی طرح کے موسمی حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اگلے تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے امکانات ہیں۔
اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں متعدد، چند یا الگ الگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے متعدد مقامات پر بارش ہوئی۔