گڈی ملکاپور میں فرنیچر کے گودام میں آگ
اطلاعات کے مطابق گودام میں بڑی مقدار میں فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔
حیدرآباد: گڈی ملکاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مغل کانالا کے قریب ایک فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اچانک گودام میں آگ بھڑک اٹھنے سے آس پاس کے علاقوں میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گودام میں بڑی مقدار میں فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔
فرنیچر کے گودام کے اطراف بھی کئی دیگر گودام موجود ہیں، جس کے باعث آگ ان تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں شروع کردیں۔
آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد گودام میں ہوئے نقصان اور حادثے کی اصل وجوہات کے بارے میں حکام کی جانب سے تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس بھی موقع کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔