جرائم و حادثاتحیدرآباد
چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں خاتون کا قتل (ویڈیو)
اطلاعات کے مطابق، طاہرہ بانو چنچل گوڑہ کی ساکن تھیں اور اعظم پورہ کے قریب واقع مانہا ہول سیل کلاتھنک شاپ میں کام کرتی تھیں۔
حیدرآباد: شہر کے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مقتولہ کی شناخت طاہرہ بانو (تقریباً 34 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، طاہرہ بانو چنچل گوڑہ کی ساکن تھیں اور اعظم پورہ کے قریب واقع مانہا ہول سیل کلاتھنک شاپ میں کام کرتی تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم، قتل کی وجوہات اور واقعے کی دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔