شدید بارش، سرکاری مشنری چوکس۔کویتا کا ٹوئیٹ
تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے پیش نظر سرکاری مشنری عوام کی مدد کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے پیش نظر سرکاری مشنری عوام کی مدد کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔
انہوں نے گزارش کی کہ پریشانی کی صورت میں کنٹرول روم کے ذریعہ حکام سے رابطہ قائم کریں۔
کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ان کا دفتر بارش سے متاثرہ افرادکی مدد کے لیے موجود ہے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر وزیرپرشانت ریڈی اور مقامی ایم ایل اے دورہ کر رہے ہیں اور بارش کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
عہدیدارنشیبی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں کہ عوام کی بنیادی ضروریات میں کوئی کمی نہ ہو۔
نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
حکام طبی، خوراک، بجلی اور سڑک کی سہولیات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔