آندھراپردیشتلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ میں موسلادھار بارش، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی فوری راحت کاری اقدامات کی ہدایت

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی شام سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی شام سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

تلنگانہ کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور کئی گاؤں پانی میں محصور ہو گئے ہیں۔

کئی مساجد اور مدارس میں پانی داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے طلباء اور مصلیان کرام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ریاستی صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب، صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، نے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری راحت کاری کے اقدامات کی ہدایت دی۔

انہوں نے اضلاع کے صدور اور نظمائے اعلی سے معلومات حاصل کیں اور نشیبی علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کے لیے کہا۔

حضرت مولانا نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور بارش کی وجہ سے وبائی امراض پھلنے کا خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کی حفظان صحت کا خاص خیال رکھا جائے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی خیریت دریافت کی جائے۔

اگر کسی کو کسی چیز کی ضرورت ہو، تو ان کی مدد کی جائے اور اپنے موبائل کو ہمیشہ چارج میں رکھا جائے۔ بجلی کے کھمبے اور تاروں کو ہاتھ نہ لگانے اور پانی کے گیزر کو احتیاط سے استعمال کرنے کی بھی گزارش کی گئی۔

a3w
a3w