حیدرآباد

بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس

اس موقع پر بارش سے متاثرہ مکینوں نے بتایا کہ معمولی بارش کے دوران بھی پانی مکانوں میں داخل ہوجاتا ہے اور گھر کے سازوسامان سمیت غذائی اشیاء کو بھی بہہ لے جاتا ہے۔

حیدرآباد: ٹی پی سی سی مندوب مری آدیتہ ریڈی نے اپنےحامیوں کے ہمراہ بیگم پیٹ میں بارش سے متاثرہ علاقے برہمن واڑی، وڈر بستی کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران آدیتہ ریڈی نے کئی گھنٹوں تک ان علاقوں میں گھومتے ہوئےحالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب

اس موقع پر بارش سے متاثرہ مکینوں نے بتایا کہ معمولی بارش کے دوران بھی پانی مکانوں میں داخل ہوجاتا ہے اور گھر کے سازوسامان سمیت غذائی اشیاء کو بھی بہہ لے جاتا ہے۔

اس دوران پینے کا پانی کئی دنوں تک آلودہ سربراہ ہوتا ہے، جس کے نتیجہ میں کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ روزمرہ کے کام کافی متاثر ہوتے ہیں اور کئی دنوں تک زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے۔ حکمراں جماعت کے لیڈران دورہ کرتے ہیں اور معمول کے مطابق جھوٹے وعدے کرکے چلے جاتے ہیں۔

کانگریس لیڈر آدیتہ ریڈی نے بارش کے متاثرین کی فریاد سماعت کرتے ہوئے فوراً دو پہر کے کھانے کا انتظام کیا اور متاثرہ مکانوں تک کھانے کے پیاکٹس پہنچائے اور مختلف راحت رسانی کے اقدامات بھی انجام دئیے۔

بعدآزاں آدیتہ ریڈی نے کہا کہ ان سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے کافی تکلیف ہوئی اور متاثرین کے حالات زندگی ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے تحت بیگم پیٹ کے علاقے میں بارش سے کافی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

آدیتہ ریڈی نے کہا کہ بارش کے متاثرین کو راحت رسانی کے اقدامات فراہم کرنے میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے اورشہر کے دیگر علاقوں کے بھی اسی طرح کے حالات ہیں۔ انہوں نے حکمراں جماعت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بارش سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر مدد کرے اور مستقبل میں ایسے حالات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔