تلنگانہ

لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے الیکشن سیکٹورل آفیسرس کومجوزہ پارلیمانی امتحانات کے صاف وشفاف اور غیر جانبدارانعقاد کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے الیکشن سیکٹورل آفیسرس کومجوزہ پارلیمانی امتحانات کے صاف وشفاف اور غیر جانبدارانعقاد کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

رونالڈ روز آج بنجارہ بھون جوبلی ہلز میں الیکنش سیکٹورل آفیسرس کے ٹریننگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ سیکٹورل آفیسرس کی ذمہ داریاں، ان کے فرائض اور مختلف انتخابی امور سے انہیں واقف کروایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قواعد وضوابط کے تحت انجام پانے والے فرائض کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے طبع کردہ کتاب بھی ان آفیسرس میں تقسیم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سیکٹورل آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ لیول پر ہرایک پولنگ سنٹر کے حالات کا مشاہدہ کرکے میاپنگ تیار کریں۔

اس بات کا خیال نہ کریں کہ ہم نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کام کیا ہے۔ اس بار لاپرواہی نہ برتی جائے بلکہ ہر پہلو سے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیار رہیں۔ ا گر کسی نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جو سیکٹورل آفیسرس تربیتی کلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے انہیں وجہ بتاو نوٹس جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ آفیسرس اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیں اور گزشتہ انتخابات میں پیش آئے واقعات کی مکمل تفصیلات کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔ الیکشن کے دوران سیکٹورل آفیسرس کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل رہیں گے۔

بنیادی طور پر رائے دہندوں کو ووٹ کے حق کا استعمال کرنے سے روکنے والوں کے ساتھ ساتھ ووٹرس پر اثر انداز ہونے والوں پر بھی نظر رکھی جائے اور انتخابی قواعد کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس عہدیداروں اور سیکٹورل آفیسرس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

سٹی پولیس کمشنر سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ رائے دہندگان کو آزادانہ ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ چونکہ رائے دہندوں کو مختلف طریقوں سے راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کیلئے سخت چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سیکٹورل آفیسرس کو اے وی ایم کے انتظامات کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر انودیپ در شٹی و دیگر پولیس اور بلدی عہدیداروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w