حیدرآباد

حیدرآباد میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل، ٹریفک جام سے عوام پریشان

د: جمعہ کے روز ہوئی شدید بارش کے بعد حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ہفتہ کو بھی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر کیچڑ جمع ہونے کے باعث گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی ہیں، جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

حیدرآباد: جمعہ کے روز ہوئی شدید بارش کے بعد حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ہفتہ کو بھی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر کیچڑ جمع ہونے کے باعث گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی ہیں، جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


قطب اللہ پور کے جیڈی مٹلہ ڈپو سے سورارم ملا ریڈی ہاسپٹل تک تقریباً 4 کلومیٹر طویل سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اسی طرح کومپلی نیشنل ہائی وے پر جاری فلائی اوور کے تعمیری کام کے لیے کھودے گئے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا، جسے پروکلیین مشین کے ذریعہ باہر نکالا جا رہا ہے۔

اس عمل سے سڑکوں پر کیچڑ بڑھ گیا، جس سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔

سورارم ملا ریڈی ہاسپٹل کے قریب پائپ لائن کے لیے کھودے گیے گڑھے میں بھی بارش کا پانی بھر گیا، جس سے کیچڑ ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔


عوامی سطح پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بارش سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں دشواری نہ ہو۔