تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر میں شدید بارش ۔ نشیبی علاقے زیرِ آب

گزشتہ شب تلنگانہ کے کریم نگر میں شدید بارش کے نتیجہ میں شہر کی کئی سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہو گئیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا۔

حیدرآباد: گزشتہ شب تلنگانہ کے کریم نگر میں شدید بارش کے نتیجہ میں شہر کی کئی سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہو گئیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد


بارش اتنی شدید تھی کہ گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور کئی مقامات پر گاڑیاں فیل گئیں ۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک پانی کی نکاسی ممکن نہ ہو سکی، جس سے لوگ گھروں تک محدود ہو گئے۔


محکمہ موسمیات نے کریم نگر سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔