تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش۔عوام کے درمیان رہنے بی آرایس قائدین کو چندرشیکھر راو کی ہدایت

سیلاب کی تباہ کاریاں عادل آباد، نظام آباد، میدک، ورنگل سے لے کر کھمم تک کئی اضلاع میں دیکھی گئیں جہاں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، سڑکیں کٹ گئیں اور ٹرانسپورٹ سروسس مفلوج ہوگئیں، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: شدید بارش کی وجہ سے تلنگانہ بھر میں پیدا شدہ سنگین صورتحال پر بی آر ایس صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو شدید تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

انہوں نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں پارٹی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ عوام کے درمیان موجود رہیں اور راحت سرگرمیوں میں سرگرم حصہ لیں۔


انہوں نے پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ کو بھی ہدایت دی کہ بی آر ایس کارکنوں کو متحرک کرتے ہوئے متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں۔


سیلاب کی تباہ کاریاں عادل آباد، نظام آباد، میدک، ورنگل سے لے کر کھمم تک کئی اضلاع میں دیکھی گئیں جہاں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، سڑکیں کٹ گئیں اور ٹرانسپورٹ سروسس مفلوج ہوگئیں، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مواصلاتی اور بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور عوام پینے کے صاف پانی کے لیے پریشان ہیں۔


چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے اور متاثرہ عوام کو درکار امداد فراہم کی جا سکے۔