تلنگانہ

وزیر اعظم مودی تلنگانہ میں 2 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

بی جے پی کی ریاستی قیادت ان تواریخ میں حیدرآباد، کریم نگر، عادل آباد اور نلگنڈہ اضلاع میں جلسوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی اس ماہ کی 15 تاریخ سے تلنگانہ میں انتخابی مہم شروع کرے گی۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وہ اس ماہ کی 7 اور 11 تاریخ کو زعفرانی جماعت کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

 بی جے پی کی ریاستی قیادت ان تواریخ میں حیدرآباد، کریم نگر، عادل آباد اور نلگنڈہ اضلاع میں جلسوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی اس ماہ کی 15 تاریخ سے تلنگانہ میں انتخابی مہم شروع کرے گی۔

 پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزراء وقومی لیڈران اس میں حصہ لیں گے۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ماہ کی 19 تاریخ کے بعد وزیر اعظم ایک بار پھر تلنگانہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔