حیدرآباد
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شدیدبارش
دوسری جانب، سنگاریڈی ضلع میں بھی اتوار کی صبح سے وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ ضلع کے ظہیرآباد، جنارم اور کوہیر منڈلوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کل شب شدیدبارش ہوئی۔
پرانا شہر حیدرآباد کے بشمول نئے شہر کے علاقوں بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ، ایس آر نگر، فلم نگر، خیریت آباد، امیر پیٹ، لکڑی کا پُل، نامپلی، سکریٹریٹ، ٹینک بنڈ، حمایت نگر اور لوئر ٹینک بند سمیت کئی مقامات پر کل شب تقریبا دوبجے شدید بارش ہوئی۔
دوسری جانب، سنگاریڈی ضلع میں بھی اتوار کی صبح سے وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ ضلع کے ظہیرآباد، جنارم اور کوہیر منڈلوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح وقارآباد ضلع کے مختلف مقامات پر بھی شدید بارش ہوئی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔