جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

ہندوستان میں ہسپانوی خاتون سیاح کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا سامنا، 3 درندے گرفتار

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رات 11 بجے کے قریب گشت پر مامور پولیس وین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جسے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رانچی: ہندوستان میں موٹر سائیکل پر ورلڈ ٹور کرنے والی ہسپانوی خاتون کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں پیش آیا جہاں یہ جوڑا ایک خیمہ میں رات گزارنے کے لیے رکا تھا۔ ملزمین نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور عصمت ریزی کی بھی کوشش کی اور اسکے شوہر کو زدوکوب کیا، بعدازاں انکا سامان اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک

ٹائمز آف انڈیا کو پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رات 11 بجے کے قریب گشت پر مامور پولیس وین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جسے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے کرماہاٹ کے قریب ایک جنگلاتی علاقہ میں کیمپ لگایا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گینگ ریپ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی پتمبر سنگھ کھیروار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ایس پی کھیروار نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، باقی ملزمین کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

a3w
a3w