نئے سال کے پہلے دن ممبئی میں موسلا دھار بارش
غیر متوقع بارش کے باعث درجۂ حرارت میں اچانک کمی آئی، جس سے 2026 کا منفرد آغازہوا۔ شہر کے کئی علاقوں میں صبح ہلکی بارش ہوئی، جو بعد میں بعض مقامات پر تیز بارش میں تبدیل ہو گئی۔یوں نئے سال کا آغاز ٹھنڈ سے ہوا۔
ممبئی: نئے سال کے پہلے دن ممبئی میں صبح کا آغاز موسلا دھار بارش اور سرد موسم کے ساتھ ہوا۔
غیر متوقع بارش کے باعث درجۂ حرارت میں اچانک کمی آئی، جس سے 2026 کا منفرد آغازہوا۔ شہر کے کئی علاقوں میں صبح ہلکی بارش ہوئی، جو بعد میں بعض مقامات پر تیز بارش میں تبدیل ہو گئی۔یوں نئے سال کا آغاز ٹھنڈ سے ہوا۔
ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم بارش کے باعث شہر بھر میں خلل پیدا ہوا، جس میں کئی پروازوں میں تاخیر اور بعض ٹرین خدمات کی معطلی شامل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ممبئی میں درجۂ حرارت 22 سے 28 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے، جبکہ نمی کی سطح تقریباً 87 فیصد ہے۔ آب و ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) غیر صحت بخش زمرے میں برقرار ہے اور 184 تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے آلودگی کی سطح کم ہونے اور فضائی معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے آئندہ دنوں میں آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔