تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش، آصف آباد میں 236.5ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی

صبح 3 بجے تک 24 گھنٹے کی بارش کے دوران آصف آباد ضلع کے بیجور میں سب سے زیادہ 236.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملوگو ضلع کے وینکٹا پورہ میں  218.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دریائے گواوری کے قریب مقیم افراد سے نقل مکانی کی اپیل

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

تلنگانہ میں، کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے انتہائی شدید بارش ہوئی، جس سے ندی نالوں، جھیلوں اور سڑکوں میں پانی بھر گیا۔

بعض مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ملوگو اور کومارم بھیم آصف آباد اضلاع کو نقصان پہنچاہے، حکام نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

صبح 3 بجے تک 24 گھنٹے کی بارش کے دوران آصف آباد ضلع کے بیجور میں سب سے زیادہ 236.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملوگو ضلع کے وینکٹا پورہ میں  218.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھدردری ضلع کے کئی دیگر مقامات پرمو سلا دھار  بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ملوگو کے ضلع کلکٹرنے عوام پر زور دیا کہ وہ باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر پلوں اور شاہراہوں کے پاس جانے گریز کریں۔ ماہی گیروں کو ساحل پر رہنے کا مشورہ دیا گیا۔

ضلع میں ایک ندی، رلا واگو پر ایک عارضی سڑک کو نقصان پہنچنے کے بعد ٹریفک میں خلل پڑا۔دریائے گوداوری کے قریب نشیبی علاقوں میں مقیم افراد سے نقل مکانی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے، اور بحالی مراکز میں سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ پرانے، غیر محفوظ گھروں میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی گئی۔