مشرق وسطیٰ

قطر میں کورونا کے نئے ویرینٹ ای جی 5 کا پہلا معاملہ

قطر میں کورونا وائرس ای جی-5 کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

دوحہ: قطر میں کورونا وائرس ای جی-5 کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

ملک کی صحت عامہ کی وزارت نے انفیکشن کی صحیح تعداد کا انکشاف نہیں کیا لیکن کہا کہ پہلے معاملے میں معمولی علامت نظرآرہی ہے اور مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارت نے کہا کہ وہ کوود-19 کے نئے ویرینٹ کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزارت نے ان شہریوں پر ، خاص طور پر ایسے لوگ جو شدید انفیکشن کے زیادہ خطرات والے افراد ، جیسے کہ بزرگ اور کمزور صحت والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا۔ ان لوگوں کو ماسک پہننے، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور بھیڑ والی جگہوں پر فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ای جی-5، اومیکران ایکس بی بی 1.9.2 کا ذیلی ویرینٹ ہے اور ای جی-5 کا پہلا کیس فروری میں درج کیا گیا تھا۔ 09 اگست کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے "ویرینٹ آف انٹرسٹ” کے طور پر نامزد کیا لیکن اس دوران یہ بھی کہا کہ یہ ویرینٹ صحت عامہ کے لیے کم خطرہ پیدا کرتا ہے۔