تلنگانہ

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر، سوریاپیٹ اور نلگنڈہ اضلاع میں موسلا دھار بارش،موسی ندی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ

موسی ندی کے پانی کی سطح تیزی سے خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث بڑے پیمانہ پر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر، سوریاپیٹ اور نلگنڈہ اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


موسی ندی کے پانی کی سطح تیزی سے خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث بڑے پیمانہ پر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔


اننت گری کی پہاڑیوں سے نکلنے والی موسی ندی جولورو۔رُدرولی کے قریب شدید خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور قریبی بستیوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یادادری بھونگیر ضلع میں ندی کے اوپر سے پانی کا شدید بہاو پلوں پر آگیا ہے۔


پوچم پلی۔بی بی نگرروڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی جس سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کو موڑنا پڑا۔


ولی گونڈہ منڈل میں بھی صورتحال اتنی ہی سنگین ہے۔ چوٹ اپل اور بھونگیر کے درمیان آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور سیلابی علاقوں میں داخلے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔