حیدرآباد
حیدرآباد: آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی
اس نے اپنا آٹو سڑک کے کنارے کھڑا کیا اور درخت سے پھانسی لے لی۔ مقامی افرادنے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے لوٹس پونڈ کے قریب ایک آٹو ڈرائیور نے خودکشی کر لی۔
اس نے اپنا آٹو سڑک کے کنارے کھڑا کیا اور درخت سے پھانسی لے لی۔ مقامی افرادنے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
متوفی کی شناخت ٹولی چوکی کے رہنے والے 28 سالہ شریف کے طور پر ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔