تلنگانہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان، متعدد اضلاع کے لیے الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جمعرات کے روز شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ دو روز سے ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور منگل کو کئی علاقوں میں شدید بارش دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جمعرات کے روز شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ دو روز سے ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور منگل کو کئی علاقوں میں شدید بارش دیکھی گئی۔
حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر کے مطابق، جمعرات کو عادل آباد، کمرم بھیم، ملگ، بھدرادری کوٹھہ گڈم، جئے شنکر بھوپال پلی اور منچریال اضلاع میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح جنگاؤں، ورنگل، ہنمکنڈہ، جگتیال، نظام آباد، نرمل، وقارآباد، کھمم، محبوب آباد، پداپلی، محبوب نگر، کریم نگر، راجنا سرسلہ اور سدی پیٹ اضلاع میں تیز بارش کی توقع ہے، جن کے لیے یلو الرٹ جاری ہوا ہے۔
حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں ہلکی تا درمیانی بارش متوقع ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔