مودی پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاج پوشی سمجھ رہے ہیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا "پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے۔ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔"
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کی آواز پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کو وزیر اعظم تاجپوشی سمجھ رہے ہیں۔
راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا "پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے۔ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔”
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "اس وقت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے دور رکھا گیا تھا اور اب موجود صدر دروپدی مرمو کو بھی اس کے افتتاح کے موقع پر نظرانداز کردیا گیا۔”
انہوں نے کہا، "یہ آر ایس ایس کی پسماندہ ذات مخالف ذہنیت کی عکاسی ہے، اسی ذہنیت کا نتیجہ ہے کہ آئینی عہدہ پر بیٹھے ان طبقات کے لوگ عزت حاصل کرنے کے حق سے بھی محروم ہیں۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان طبقات کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے وہ انہيں صرف ووٹ کی سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں اور انہیں ایسے تاریخی اور اہم مواقع کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔