دیگر ممالک
نائیجیریا میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل
نائیجیریا کے بیورو آف سیکیورٹی انویسٹی گیشن کے ترجمان، تونجی اوکے ٹمبی نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی جائے گی۔

ابوجہ: جنوب مغربی ریاست لاگوس کے اکیجا علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر ایک عمارت سے ٹکرا جانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی ( این ای ایم اے) اور نائجیریا کے سیکورٹی انویسٹی گیشن بیورو نے یہ اطلاع دی۔
این ای ایم اے کے لاگوس آفس کے کوآرڈینیٹر ابراہیم فارن لوئے نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد کو بچا لیا گیا، حالانکہ وہ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
نائیجیریا کے بیورو آف سیکیورٹی انویسٹی گیشن کے ترجمان، تونجی اوکے ٹمبی نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی جائے گی۔