سوشیل میڈیا

عجیب و غریب، بھیڑوں کا ریوڑ مسلسل 12 دن سے ایک ہی دائرے میں گھوم رہا ہے، ویڈیو وائرل

اندرونی منگولیا میں گذشتہ 12 دن سے بھیڑوں کا ایک ریوڑ ایک مقررہ چکر میں گھوم رہا ہے۔ اس خبر کے لکھے جانے کے دوران بھی وہ گھوم رہے ہیں اور وہ چکر کاٹنا کب بند کریں گے، کوئی نہیں جانتا۔

حیدرآباد: دنیا بھر میں ہونے والے معمولی اور غیر معمولی واقعات میں بھی لوگ قیامت اور دنیا ختم ہوجانے کی نشانیاں ڈھونڈنے لگتے ہیں۔ منگولیا کے دودراز علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ کولے کر لوگ حیران ہیں اور طرح طرح کے نظریات بیان کررہے ہیں۔  

اندرونی منگولیا میں گذشتہ 12 دن سے بھیڑوں کا ایک ریوڑ ایک مقررہ چکر میں گھوم رہا ہے۔ اس خبر کے لکھے جانے کے دوران بھی وہ گھوم رہے ہیں اور وہ چکر کاٹنا کب بند کریں گے، کوئی نہیں جانتا۔

گھڑی کی سمت دائرہ (کلاک وائز) میں گھومنے والے بھیڑوں کے ریوڑ کا ایک مختصر کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس کلپ کو دیکھ کر بہت سارے لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پارہے ہیں جبکہ کچھ اس کے پیچھے گہرے سازشی نظریات بیان کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے سامنے بہت بڑی تباہی قریب ہے اور وہ بحث کرنے لگے ہیں کہ یہ بھیڑوں کی طرف سے انسانوں کے لئے کچھ پیام ہے۔

جانوروں کے ماہرین ہونے کا دعویٰ کرنے والے دیگر لوگوں نے کہا ہے کہ ایسا کچھ چیونٹیاں بھی کرتی ہیں۔ وہ ایک چکر میں مسلسل گھومتی ہیں اور ان کے اس رجحان کو چیونٹی کی چکی (اینٹ مل) کہا جاتا تھا۔

ایسی صورت حال میں، جانور کھوجاتے ہیں یا اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ انہیں کہاں جانا ہے۔ وہ اپنی کالونی (رہائش) کا پتہ کھو دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ تھکن سے چور ہوکر مرنے تک ایسے ہی حلقوں میں ایک دوسرے کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔

ایک اور نے کہا یہ ریوڑ Listeriosis نامی بیماری سے متاثر ہو سکتا ہے، ایک ایسی حالت جس کی وجہ سے دماغ کا ایک حصہ سُن ہو جاتا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ یہ اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بھیڑیں ہیں اور وہ جو کچھ کرتے ہیں، دیکھا دیکھی میں کرتے ہیں۔ ایک اور نے نشاندہی کی کہ یہ ایک دفاعی طریقہ کار ہے جسے بھیڑ شکاریوں سے بچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ فوری طور پر اس معاملہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ اس وقت ایسا کرتے ہیں جب انہیں لگتا ہے کہ وہ خطرے میں ہیں، اور تیز رفتاری سے چکر لگانے سے شکاری کے لئے ہدف کا انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک اور نے دوردرازعلاقہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ منگولیا میں کرنے کو بس اتنا ہی ہے۔ غرض ماہرین کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے جبکہ یہ بھیڑیں مسلسل 12 دن سے ایک حلقہ میں گھوم رہی ہیں۔ کچھ تھک کر بیٹھ جاتی ہیں اور ایک وقفہ کے بعد دوبارہ ریوڑ میں شامل ہوکر چکر لگانا شروع کردیتی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کی حیرانی بڑھتی جارہی ہے۔

a3w
a3w