ایشیاء
ٹرینڈنگ

انڈونیشیا میں نامناسب حجاب طالبات کے بال کاٹ دیے گئے

طالبات کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے بال کاٹنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ طالبات کو نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

جکارتہ: انڈونیشیا میں صحیح طریقہ سے حجاب نہ پہننے پر اسکول ٹیچر نے 14 طالبات کے بال ہی کاٹ دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے قصبہ لامونگن میں ایک سرکاری جونیئر ہائی اسکول کے ایک نامعلوم ٹیچر نے منگل کو صحیح طریقہ سے حجاب نہ پہننے پر 14 مسلم طالبات کے بال کاٹ دیے۔

متعلقہ خبریں
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
ٹیچر کے طمانچہ مارنے پر طالب علم کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
شوہر کے ہاتھوں اسکول ٹیچر کا قتل

اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ طالبات نے اسکارف کے اندر کپڑے کی بنی ٹوپی (جس سے بال ماتھے پر نہیں آتے) نہیں پہنی تھی، جس کے باعث طالبات کے کچھ بال اسکارف سے باہر نظر آرہے تھے،یہ دیکھ کر ٹیچر نے مبینہ طور پر اسکارف سے باہر نظر آنے والے بال کاٹے۔

رپورٹس کے مطابق طالبات کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے بال کاٹنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ طالبات کو نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب فرانسیسی حکام نے اسکول میں عبایہ کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسلم خواتین کے اسکول میں عبایا پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ فرانس کے اسکولوں میں اب عبایہ پہننا ممکن نہیں ہوگا، 4 ستمبر کو اسکولوں میں واپسی سے قبل سربراہان اسکولوں کو‘ قومی سطح پر وضع کردہ اصول دیا جائے گا۔