مشرق وسطیٰ

حزب اللہ نے اسرائیل کے 7 فوجی ٹھکانوں پرحملے کئے

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مارون الراس اور شیحین قصبوں پر فضائی حملہ کیا۔

بیروت: لبنان میں حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سرحدی لائن پر واقع اسرائیلی فوج کے 7 فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوج پر حملے کے بارے میں بیان دیا۔

متعلقہ خبریں
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی لائن پر واقع اسرائیلی فوج کے الرحیب، مالکیہ اور بغدادیہ کے فوجی اڈوں پر گائیڈڈ میزائلوں، کائتوشا راکٹوں اور مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

بعد ازاں حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تل قرنطینہ میں فوجی سازوسامان، سرحدی لائن پر تعینات مرکاوا قسم کے ٹینک اور آباد اور ہدب یارین فوجی اڈوں کو گائیڈڈ میزائلوں، کائتوشا راکٹوں اور مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مارون الراس اور شیحین قصبوں پر فضائی حملہ کیا۔

بتایا گیا کہ مارون الراس کی طرف داغے گئے میزائلوں میں سے ایک نہیں پھٹا۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈراون سے داغا گیا ایک میزائل آیتہ الشعب قصبے میں گرا ، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

a3w
a3w