شمال مشرق

منی پور میں انتہائی دھماکہ خیز مارٹر بم برآمد

آسام رائفلس کے جوانوں نے جمعرات کے دن منی پور کے مغربی امپھال ضلع میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک نہایت دھماکہ خیز مارٹر بم برآمد کیا ہے دفاع کے ذرائع نے یہ بات کہی۔

امپھال: آسام رائفلس کے جوانوں نے جمعرات کے دن منی پور کے مغربی امپھال ضلع میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک نہایت دھماکہ خیز مارٹر بم برآمد کیا ہے دفاع کے ذرائع نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں تازہ تشدد، کئی مکانات کو آگ لگادی گئی
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
منی پور کے چوڑا چندپور میں بند، عام زندگی مفلوج
سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی

آسام رائفلس اور منی پور پولیس کے کمانڈو کی جانب سے مشترکہ طور پر مونگ جام میں نچلے پہاڑی علاقہ میں یہ کارروائی کی گئی مارٹر بم کی برآمدگی کے بعد دیگر اسلحہ و گولہ بارود کے لئے علاقہ میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔

دفاع کے ترجمان نے یہ بات کہی۔اگرچہ منی پور میں گذشتہ چند دن کے دوران تشدد کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم چہارشنبہ کی رات بشن پور ضلع میں کواکتا میں ایک گاڑی میں رکھا گیا ترقی یافتہ دھماکو آلہ (آئی ای ڈی) پھٹنے پر تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بشن پور ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کی حالت نازک ہے۔ اس کے علاوہ سیکوریٹی دستوں نے چہارشنبہ کے دن مغربی امپھال ضلع کے لیماکھونگ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک بنکر کو تباہ کردیا۔ ا

مپھال مشرق اور امپھال مغربی اضلاع میں حریف عسکریت پسندوں کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کی اطلاع دی گئی ہے تاہم فائرنگ کے ان واقعات میں ہلاکت یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا فون، آسام رائفلس اور دیگر مرکزی و ریاستی سیکوریٹی دستے ریاست کے مختلف حصوں میں کا تلاشی مہم جاررکھے ہوئے ہیں۔ اشرار سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے اور تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے بھی تلاشی کارروائی کی گئی۔

a3w
a3w