کرناٹک

کار میں سوار خاتون کی غلطی حادثہ کا سبب بن گئی، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون حادثہ سے لاعلم رہ کر گاڑی سے اترتی ہیں اور اپنی منزل کی جانب سے چلی جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعدازاں خاتون کو جاتا دیکھ کر آٹو ڈرائیور بھی خاموش چلا جاتا ہے۔

بنگلورو: خاتون نے مصروف شاہراہ پر اچانک گاڑی کا دروازہ کھول دیا جس کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میں مصروف سڑک پر خاتون مسافر نے اچانک ٹیکسی کا دروازہ غلط طرف سے کھول دیا جس کے نتیجہ میں آٹو کار سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کی ویڈیو قریب موجود کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ٹیکسی میں سوار خاتون مسافر نے گاڑی کی دائیں جانب دروازہ اچانک کھول دیا جس کے نتیجے آٹو کار سے ٹکرا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون حادثہ سے لاعلم رہ کر گاڑی سے اترتی ہیں اور اپنی منزل کی جانب سے چلی جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعدازاں خاتون کو جاتا دیکھ کر آٹو ڈرائیور بھی خاموش چلا جاتا ہے۔

واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ قصور کس کا ہے؟ کچھ صارفین نے ٹیکسی ڈرائیور پر الزام لگایا کہ اس نے خاتون کو گاڑی کے دائیں جانب سے اترنے کو کہا ہوگا جبکہ چند صارفین نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کار کی دائیں جانب سے اترتی ہے جو غلط ہے۔

a3w
a3w