جموں و کشمیر

کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے اتوار کے دن شوپیان اور پہلگام میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ حملہ آوروں کو ٹھکانے لگائیں۔

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے اتوار کے دن شوپیان اور پہلگام میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ حملہ آوروں کو ٹھکانے لگائیں۔

متعلقہ خبریں
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

ہفتہ کی رات دہشت گردوں نے کشمیر میں 2 مقامات پر حملے کئے تھے۔ شوپیان میں ایک سابق سرپنچ ہلاک ہوا تھا اور اننت ناگ میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا ایک سیاہ جوڑا زخمی ہوا تھا۔

یہ حملہ بارہمولہ میں لوک سبھا الیکشن سے 2 دن قبل ہوا۔ منوج سنہا نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ مجھے دہشت گرد حملہ اور سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ کی بہیمانہ ہلاکت پر صدمہ ہوا۔ سابق سرپنچ اعجاز‘ گرام پنچایت سطح کے غیرمعمولی قائد تھے اور عوام کے لئے ان کی بے لوث خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

ہم اس مشکل وقت میں غم زدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عہدیداروں کو ہدایت دے چکا ہوں کہ زخمی جوڑے کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سیکوریٹی فورسس پر پورا بھروسہ ہے اور دہشت گردوں کو جلد سزا مل کر رہے گی۔ حکومت نے جموں و کشمیر پولیس اور سیکوریٹی فورسس کو پورا اختیار دے دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو کچل دیں۔