دہلی

ہماچل پردیش کے وزیر کی کھرگے سے ملاقات

ہماچل پردیش کے وزیر وکرم آدتیہ سنگھ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور تیقن دیا کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے۔

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے وزیر وکرم آدتیہ سنگھ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور تیقن دیا کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے۔

ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ہفتہ کی شام یہ ملاقات وکرم آدتیہ سنگھ کے حالیہ ریمارکس پر تنازعہ کے بیچ ہوئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹھیلہبنڈی والوں کو اپنے شناختی کارڈس کی کاپی نمایاں طور پر لگانی ہوگی۔

ریاستی حکومت نے بعد ازاں وضاحت کی تھی کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وکرم آدتیہ سنگھ نے اس تاثر کو غلط بتایا تھاکہ ان کی ریاست میں اترپردیش ماڈل لاگو ہورہا ہے۔

کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے وکرم آدتیہ سنگھ کو ان کے ریمارکس کے لئے ڈانٹا تھا۔ ان سے کہا گیا تھا کہ کسی کو بھی پارٹی کی پالیسیوں اور آئیڈیالوجی کے خلاف جانے نہیں دیا جائے گا۔

کانگریس جنرل سکریٹری انچارج تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے دن نئی دہلی میں وکرم آدتیہ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں وزیرسے کہا گیا تھا کہ پارٹی نفرت کا مقابلہ محبت سے کرنے کے راہول گاندھی کے اصول کی قائل ہے۔

a3w
a3w